*لیبر ریٹ یا بمع میٹریل*
اکثر کلائینٹ سوال کرتے ہیں کہ ہم کام لیبر ریٹ پہ دیں یا with material تو میرا اکثر یہی جواب ہوتا ہے with material دیں لیکن کنٹریکٹر کا انتخاب انتہائ سوچ سمجھ کے کریں۔ کیونکہ جس کلچر میں ہم لوگ رہ رہے ہیں۔ اس میں ہر قسم کے ٹھیکیدار موجود ہیں۔ بعض پہلے مستری تھے ٹھیکیدار بن گئے۔ بعض لوگ دیکھا دیکھی ٹھیکیداری کی طرف مائل ہوئے اور اسی پہ ڈٹ گئے بعض لوگ پہلے انجنئیر تھے جاب سے تنگ آکر انہوں نے ٹھیکیداری شروع کردی۔ اور بعض کے باپ دادا پہلے سے ٹھیکیدار تھے چنانچہ انہوں نے اپنے باپ دادا کے پیشے کو ہنسی خُوشی قبول کیا اور ٹھیکیداری شروع کر دی۔ جو ٹھیکیدار ایمانداری سے کام کرنا چاہتے ہیں انکے پاس کاریگر لوگ ہیں۔اور جو صحیح معنوں میں پروفیشنل کنٹریکٹر ہیں۔ انکو کلائنٹ کام with material دیں تو زیادہ بہتر ہے
لیبر ریٹ پہ کام دینے کے ویسے تو بہت سے مسائل ہیں۔ ضمناً چند عرض کر دیتا ہوں۔
1. کلائنٹ کے لئیے سائیٹ پہ میٹریل کی availability ایک ایسا مسلہ بن جاتی ہے کہ وہ بہت سی کوشش کے باوجود بھی سائیٹ کی ضروریات وقت پہ پُوری نہیں کر پاتا۔ جسکی وجہ سے پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔
2. کلائنٹ جو purchaser سائیٹ پہ رکھتا ہے وہ اکثر دو نمبریاں کرتے ہیں۔(اِلا ماشاء اللہ)/ سائیٹ پہ میٹریل اچھا نہیں لاتے مالک کو A-1 کوالٹی والے میٹریل کے بل تھما دیتے ہیں۔ بعد میں مالک purchaser اور ٹھیکیدار دونوں سے متنفر ہو جاتا ہے۔ لیکن جو میٹریل اسکے Representative نے منگوایا ہوتا ہے وہ سائیٹ پہ لگ چُکا ہوتا ہے۔
3. بعض اوقات سائیٹ پہّ مالک کے رکھے گئے چوکیدار بھی چوریاں خُود کرواتے ہیں۔ پھر اپنے نمبر بنانے کے لئیے ٹھیکیدار کی مالک کو شکایتیں لگاتے ہیں۔ کہ اس نے یہ کر دیا اس نے یہ کر دیا۔ حالانکہ خُود سائیٹ کا سامان تک بیچنے سے دریغ نہیں کرتے۔
4. ٹھیکیدار کام نہ ہونے کی صورت میں لیبر ریٹ پہ کام پکڑ لیتے ہیں۔ ریٹ بھی بہت کم دیتے ہیں۔ کلائینٹ انکو خُوشی خُوشی کام دے دیتا ہے بعد میں جب ٹھیکیداروں کو ایک دو اچھے with material کام ملتے ہیں تو انکی تمام تر توجہ ان کاموں کی طرف ہو جاتی ہے اور لیبر ریٹ والے کام کو وہ ٹائم ہی نہیں دیتے جسکی وجہ سے کام کی کوالٹی تباہ و برباد ہو جاتی ہے۔
5. میری ذاتی رائے ہے کہ جو کلائنٹ نے بجٹ بنایا ہوتا ہے بعض اوقات اسکے بجٹ سے 25% کاسٹ بڑھ جاتی ہے تو وہ ٹھیکیدار کو گلے شکوے کرتا ہے کہ تُم نے میرے پراجیکٹ کی کاسٹ بڑھا دی۔ ٹھیکیدار کہتا ہے کہ میں نے تو لیبر ریٹ پہ کام کیا تمام میٹیریل آپ نے purchase کیا یا کسی سے purchase کروایا اور اس میٹریل کی نگر
Overview
- Category : House